یورپی یونین مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسپین اور یونان کو اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی

 
0
312

برسلز03جولائی(ٹی این ایس)یورپی کمیشن اسپین اور یونان کو ایمرجنسی مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ مہاجرت سے متعلق چیلنجز سے نمٹ سکیں۔ کمیشن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان دونوں ممالک کو اس سلسلے میں مجموعی طور پر 45.6 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن اسپین اور یونان کو ایمرجنسی مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ مہاجرت سے متعلق چیلنجز سے نمٹ سکیں۔ کمیشن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان دونوں ممالک کو اس سلسلے میں مجموعی طور پر 45.6 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔ اسپین اور یونان کے علاوہ اٹلی وہ تین یورپی ممالک ہیں جو مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ یورپی ممالک میں اس بارے میں ابھی تک عدم اتفاق موجود ہے کہ مہاجرین کے مسئلے سے کس طرح نمٹا جائے۔