پولینڈ میں ججوں کی ریٹائرمنٹ کے متنازعہ قانون کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی

 
0
321

متنازعہ قانون معاہدے کی خلاف ورزی،پولینڈکووضاحت کے لیے ایک ماہ کا وقت دیدیا،ترجمان یورپی کمیشن
وارسا*برسلز03جولائی(ٹی این ایس) پولینڈ میں منظور کیے جانے والے ایک قانون کی رو سے ججوں کو ستر کے بجائے پینسٹھ سال کی عمر میں ریٹائر کر دیا جائے گا، اس قانون پر تین جولائی سے عمل درآمد شروع ہو گیاہے ادھر یورپی کمیشن نے پولش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججوں کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے مجوزہ اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایاکہ پولینڈ کو اس سلسلے میں اپنا موقف واضح کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ یورپی کمیشن نے اسے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پولینڈ میں منظور کیے جانے والے ایک قانون کی رو سے ججوں کو ستر کے بجائے پینسٹھ سال کی عمر میں ریٹائر کر دیا جائے گا۔ اس قانون پر تین جولائی سے جولائی سے عمل درآمد شروع ہو گیاہے۔