اضافی محصولات،امریکا کو جوابی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یورپی کمیشن کا انتباہ

 
0
294

برسلز03جولائی(ٹی این ایس)یورپی یونین نے گاڑیوں پر اضافی محصولات عائد کرنے کی صورت میں امریکا کو بڑے پیمانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے کہاکہ اسٹیل اور ایلمونیم پر واشنگٹن کی جانب سے عائد اضافی ٹیکس کو معیار بنایا جائے تو امریکی مصنوعات بھی 294 ارب ڈالر کے جوابی محصولات کی زد میں آ سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ اس طرح امریکی معیشت کو 14ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے درآمد کی جانے والی کاروں اور گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات پر اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔