نئی دہلی03جولائی(ٹی این ایس)بھارت میں پانچ افراد کو سرعام قتل کرنے کے جرم میں مبینہ طور پر ملوث ت23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع دھولے میں مقامی افراد نے آٹھ افراد کو بچے اغوا کرنے کے شبے میں پکڑا تھا، جن میں سے تین فرار ہو کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پانچ کو مار مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ بھارت میں حالیہ ہفتوں میں مشتعل شہریوں کے کئی گروہ پچیس سے زائد افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔