حالیہ بارشوں نے شوباز شریف کے سارے دعوے غلط ثابت کر دئیے ہیں ‘عزیز الرحمن چن

 
0
299

لاہور 03جولائی (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے شوباز شریف کے سارے دعوے غلط ثابت کر دئیے ہیں ۔یہان سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف گڈگورننس کے راگ الاپتے نہیں تھکتے جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے سابقہ حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے پورا صوبائی دارالحکومت ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے نشیبی علاقوں میں متعلقہ حکام کی غیر موجودگی سے علاقہ مکینوں نے رات پانی نکالنے میں گزاری۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کچھ ڈلیور نہیں کر سکی یہ ہی وجہ ہے کہ ن لیگ کو عوام کی طر ف سے ردِ عمل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے جانے کے بعد حقیقت عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔