لاہور ہائیکورٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو تحلیل نہیں کیا‘ترجمان

 
0
277

فاضل عدالت نے کہا اگر پی اینڈ ڈی کی تین ماہ کے اندر آئین کے مطابق تشکیل نو نہ کی گئی تو خود بخود تحلیل ہوجائیگا
لاہور 03جولائی(ٹی این ایس)لاہور ہائیکورٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو تحلیل نہیں کیابلکہ فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تین ماہ کے اندر اندر آئین کے آرٹیکل 139کی ذیلی شق3 اور رولز آف بزنس2011کے مطابق تشکیل نو نہ کی گئی تو یہ بورڈ خود بخود تحلیل ہوجائے گا۔بعض اخبارات اور میڈیا میں یہ غلط خبریں آرہی ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ پی اینڈ ڈی نے بتایا کہ میڈیا رپورٹ میں فاضل عدالت کے فیصلے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق تمام قانونی تقاضے بہت جلد پورے کر لیے جائیں گے۔