صاف پانی کمپنی سکینڈل:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف ایک روز پہلے ہی نیب میں پیش

 
0
319

لاہور جولائی 4(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف صاف پانی کمپنی سکینڈل میں ایک روز پہلے ہی نیب آفس میں پیش ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو5جولائی کو طلب کررکھا تھا لیکن الیکشن مصروفیات کے باعث وہ آج ہی پیش ہو گئے جبکہ انہوں نے نیب سے ایک روز قبل پیش ہونے کی درخواست کی تھی ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ہدا یت کی گئی تھی کہ شہباز شریف صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ لیکر پیش ہوں۔وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سوالات کا جواب دیں ورنہ قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔صاف پانی کرپشن سکینڈل میں اس سے قبل شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز، داماد عمران علی یوسف، سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق رکن اسمبلی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر وحید گل بھی پیش ہو چکے ہیں۔