کراچی سے لاہور واپسی کے دوران عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی،  نوبشاہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

 
0
449

کراچی ، جولائی 05(ٹی این ایس): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خصوصی طیارے میں نوابشاہ کے قریب فنی خرابی آگئی جس کی بنا پر طیارہ کراچی ایئر پورٹ لینڈ کر گیا۔

عمران خان نے اپنے خصوصی طیارے میں سوار ہو کر لاہور کی جانب پرواز بھری تھی کہ اچانک طیارے میں فنی خرابی آگئی۔ طیارے کے کپتا ن نے کراچی ایئر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اورلینڈنگ کی اجازت مانگنے کے بعد وہاں لینڈ کیا۔ دوسری جانب ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران پرواز طیارے کے ویدر سسٹم نے لاہور میں خراب موسم کی بھی نشاندہی کی تھی جبکہ لاہور کے خراب موسمپر طیارے کوکنٹرول ٹاور سے واپس آنے دی اجازت دی گئی ،تاہم انجینئر ز کی خصوصی ٹیم طیارے کا معائنہ کررہی ہے جبکہ خان صاحب ایئر پورٹ سے ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔