پی ٹی آئی رہنماءعلیم خان  کی کارنر میٹنگ کے دوران آتش بازی دو کارکن گرفتار

 
0
383

لاہور ، جولائی 05(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءعلیم خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ایک کارنر میٹنگ کیلئے پہنچے تو پرجوش کارکنوں نے آتش بازی شروع کر دی جس پر دو پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے کارکنوں رضوان اور وسیم کیخلاف تھانہ غازی آباد میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188,285 اور 286 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں پولیس نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 163 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بلال اسلم کے گارڈز کو اسلحہ کی نمائش کرنے پر بھی گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے گارڈز کی شناخت واجد رحمان اور ارباز محمد کے نام سے ہوئی۔ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی پر پابندی عائد ہے۔