نیب نے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا

 
0
342

اسلام آباد جولائی 05 (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیایہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں نیب لاہور نے گرفتار کر لیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فواد حسن فواد نوازشریف کے انتہائی قریبی شخصیت ہیں اور انتہائی طاقتور سرکاری افسر سمجھے جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سکریٹری فواد حسن فواد کو نیب میں پیش ہونے کیلئے 11 بار بلایا گیا جس میں سے صرف وہ 4 مرتبہ ہی ہوئے تاہم آج وہ پیش ہونے کیلئے آئے تو نیب لاہور کی جانب سے انہیں سوالنامہ دیا گیا لیکن فواد حسن فواد ان سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے اور نیب افسران کو مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد انہیں گرفتار کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم سکینڈل میں سرکاری افسر احد چیمہ بھی نیب کی حراست میں ہیں ۔