عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کا اہم جز ہے، شہباز شریف

 
0
752

لاہور جولائی 5(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کا اہم جز ہے،جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر اعلی پنجاب و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح بہود کے جذبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن نے5 سال حکومت کی اور یہی بے لوث جذبہ خدمت خلق ہمیں دوسری پارٹیوں سے منفرد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابی منشورمیں ملک کو درپیش چیلنجز ، تعمیر و ترقی اور انفراسٹر اکچر کی بنیاد پر نکات ترتیب دئیے گئے ہیں ۔