میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ٗجہانگیر ترین 

 
0
291

پارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا ٗ رہنما پی ٹی آئی 
لودھراں06جولائی(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں ٗمیرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ٗپارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاکہ نواز شریف کی پارٹی سے امیدوار اور کارکن بھاگ رہے ہیں اور نواز شریف گرفتاری سے ڈرتے ہیں ٗ اس لئے لندن جاکر چھپ گئے۔ میاں صاحب وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔انہوں نے کہاکہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں ، میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا۔