مسلم لیگ نواز تتر بتتر ہوچکی ہے ،اب سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنا ہے: شاہ محمود قریشی

 
0
437

عمرکوٹ ، جولائی 08 (ٹی این ایس ):پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے تحریک انصاف کرپشن سے پاک نئے پاکستان کےلیے جہدوجہد کررہی ہے پنجاب سے مسلم لیگ نواز تتر بتتر ہوچکی ہے ،اب سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنا ہے ،تحریک انصاف پاکستان میں لوگوں کی امید کی کرن بن چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج عمرکوٹ ضلع کے مختلف شہروں شادی پلی بچا بند سمیت مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اپنا ایک بیانیہ ہے تو دوسری طرف شہبازشریف کا اپنا بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے “25”جولائی کا سورج کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے لوگوں کو مایوس کیا ہے ہمیں الیکشن میں انقلاب لانا ہے انشاءاللہ الیکشن میں سندھ میں تحریک انصاف اور جی ڈی ای کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مخدوم شاہ محمود آج دوروزہ دورے پر ضلع عمرکوٹ ضلع تھرپارکر میں اپنے حلقے انتخاب میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے سترہ جولائی کو عمرکوٹ میں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے ۔