الیکشن کمیشن نے ووٹر ز ایجوکیشن کمییٹوں کو چاروں صوبوں میں متحرک کر دیاترجمان الیکشن کمیشن

 
0
330

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ اینڈ ووٹر ز ایجوکیشن کمییٹوں کو چاروں صوبوں میں متحرک کر دیاگیا ہے، جس میں ووٹرز رجسٹریشن ، ووٹرز آگاہی مہم ، خواتین اور معذوروں کی ووٹر رجسٹریشن میں سہولت کی فراہمی شامل ہے خصوصاً خواتین اور نوجوانوں میں کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے باخبر ہوجائیں اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کوخصوصی ہدایات جاری کر دیں گئیں۔ ما ہ جولائی میں کمیٹی نے ضلعی سطح پر مختلف شاہراہوں پر ووٹر آگاہی مہم کیلئے واک کا اہتمام کیاجس میں علاقے کے سرکردہ ولوگوں نے شرکت کی ساتھ ہی سول سوسائٹی ، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا ا بھی ان کے ہمراہ رہا اور انھوں نے ان واک کے ذریعے ووٹرز رجسٹریشن اور ووٹر آگاہی مہم سرانجام دیں۔ 150 جولائی017 2 کے مہینے کے دوران کے ملک بھر میں125 تقریبات منعقد کروائیں۔ واک کی سربراہی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ز نے کیں جو ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمییٹوں کا سربراہ مقر ر کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں خصوصاٍ ان علاقوں میں مختلف تقریبات اور واک کا اہتما م کروا رہے ہیں۔ جہا ں پر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کی نسبت کم ہے۔ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیوں کی ووٹر آگاہی مہم عام انتخابات 2018 ء تک جاری رہے گی۔ اگست کے مہینے میں ہر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی اپنے ضلع کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کے لئے سمینار منعقد کروائے گی تاکہ نوجوانوں کو ووٹر رجسٹریشن اور ووٹ سے متعلق آگاہی حاصل ہو سکے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون خان شنواری نے تمام ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمییٹوں کو ماہ جولائی کا مطلوبہ ہدف مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور عوام ، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹر اکمییٹوں کی تمام سرگرمیوں میں ان کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کو ووٹ رجسٹریشن ، ٹرانسفر ، تصیح وغیرہ کے لئے مطلوبہ معلومات حاصل ہو سکیں اور وہ بحیثیت ایک قومی فریضہ اپنے ووٹ کا استعمال عام انتخابات 2018ء میں یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن کی یہ بھر پور کوشش ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مجموعی ٹرن آوٹ بڑھایا جائے اور اس کے لئے عوام بالخصوص نوجوانوں اور خواتین میں شعور پیداکیا جائے کہ وہ اپنے ووٹ کا بھر پور استعمال کریں۔