13جولائی کو ہر راستے ،ہر قافلے کا رخ ائیر پورٹ کی طرف ہوگا ‘ حمزہ شہباز

 
0
299

نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان سے سیاسی مخالفین کے پسینے چھوٹ چکے ہیں ‘ اجلاس کے دوران گفتگو
لاہور جولائی 09(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 13جولائی کو ہر راستے ،ہر قافلے کا رخ ائیر پورٹ کی طرف ہوگا ، کارکن اور عوام مکمل طور پر پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کریں گے، نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان سے سیاسی مخالفین کے پسینے چھوٹ چکے ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈال ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں ،عہدیداران اور متحرک کارکنوں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال، سیاسی اموراور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماؤں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،پاکستانی قوم نوازشریف کو سرآنکھوں پر بٹھا کر مقبولیت کی انتہا تک پہنچا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کے مشن میں پورا پاکستان( ن) لیگ کا ہم زبان اور ہمسفر ہے،ووٹرز ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز کرنے کرنے کیلئے 25 ولائی کو مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا پر امن طریقے سے استقبال کرے گی ۔کارکنان ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس سے شر پسند عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع میسر آئے ۔