بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار

 
0
333

قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی یہ بہترین مثال ہے، عدالت

اسلام آباد جولائی 10(ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات کوغیر قانونی قراردے دیا۔زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل لارجربنچ نے فیصلہ سنایا جس میں بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات کوغیرقانونی قراردے دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماسٹرپلان کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی تعمیرات قابل مسمار ہیں، نظریہ ضرورت قانون کی حکمرانی کے لیے اجنبی ہے، قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی یہ بہترین مثال ہے جب کہ انصاف میں تاخیرانصاف سے انکارہے۔اس سے قبل شہزادہ سکندرالملک اوردیگرشہریوں نے بنی گالہ اورای الیون میں تعمیرات کوچیلنج کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ بنی گالہ میں کمرشل اورای الیون میں طویل المنزلہ عمارات کی تعمیرماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے اورماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کرمراعات یافتہ طبقے کوفائدہ پہنچایا گیا۔