آف شورکمپنی کیس،پی ٹی آئی رہنماعلیم خان نیب آفس پیش

 
0
315

لاہور جولائی 10(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان آف شورکمپنی کیس میں نیب لاہور آفس میں پیش ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے علیم خان کوآف شورکمپنی کی تحقیقات کیلئے طلب کیاہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عبدالعلیم خان لاہور میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

نیب کی جانب سے ایف بی آر کے چیئرمین، اسٹیٹ بینک کے گورنر اور ڈائریکٹر جنرل فنانشل اینڈ مانیٹرنگ یونٹ سے تحریک انصاف کے رہنما کے ٹیکس ریٹرنس، ترسیلات زر اور بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا تھااوراس بارے میں عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ وہ تمام دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ اس معاملے کا دفاع کریں گے اور انہوں نے اپنے وکیل اور اکاؤنٹنٹ کو نیب کے تحقیقی افسران کے سامنے تمام مطلوب ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔