پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے اسے مذہبی انتہا پسندی کا شکار نہ بنائیں ،آگ پر پانی پھینکنے والا کوئی نہیں ہو گا ‘ عابد شیرعلی

 
0
320

لاہور دسمبر 12( ٹی این ایس) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے اسے مذہبی انتہا پسندی کا شکار نہ بنائیں کیونکہ آگ پر پانی پھینکنے والا کوئی نہیں ہو گا ،کوئی بھی حکومت قتل و غارت کے احکامات نہیں دے سکتی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پرہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں،ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے ، طاہر القادری کو سیاست کرنے کا شوق ہے ،آصف زرداری اب کونسلر بھی نہیں بن سکتے، چوہدری برادران کی اپنی سائیکل چوری ہو گئی ہے،شیخ رشید کا بھی سیاست میں کردار ختم ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں صارفین کے مسائل سننے کے لئے لگائی گئی کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے جس سے اپوزیشن خوفزدہ ہے،ڈر اور خوف اپوزیشن کے دل مین بیٹھا ہے ،سینٹ سے بل کیوں نہیں پاس کرتے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری کو ڈاکے اور سوئٹرزلینڈ اکاؤنٹ کا حساب دینا پڑے گا۔ایان علی آپ کے پیسے لیکر جاتی تھی اور آپ کے منہ بولے بیٹا شرجیل میمن پانی چور ہے۔سب سے بڑے چور اور ڈاکو مصطفی کمال ان کے دور میں پل گرائے کوئی پوچھنا والا،یہان پر آکر پاوں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اسکی بنیادوں کو کھو کھلا نہ کیا جائے، بات چیت کے ذریعے معاملات حل کر رہے ہیں،پاکستان کو مذہبی انتشار پسندی کا شکار نہ بنائیں کیونکہ آگ پر کوئی پانی پھینکنے والا نہیں ہو گا۔طاہر القادری نے کہا قربانی دے دو مر جاو،کوئی بھی حکومت قتل و غارت کے احکامات نہیں دے سکتی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں میرا نام بھی ہے ،ہم ہر قسم کی تفتیش کے لیے تیار ہیں انکوائری کمشن بنا دیں ،کوئی ایماندار لوگ متعین کر لیتے ہیں ،عدالت جو بھی فیصلے کرے گی منظور ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کزنوں پر انا اللہ وانا الہ ہی کہہ سکتا ہوں ، زرداری صاحب کونسلر نہیں بن سکتے،سندھ کی عوام کا پیسہ لوٹا،طاہر القادری نے ان کے کے خلاف بھی دھرنا دیا انہیں ڈاکو اور لیٹرا کہا ۔ چوہدری صاحبان پاس کچھ نہیں رہا ان کی تو سائیکل بھی چوری ہو گئی ہے،شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہے وہ قیدو ہے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،چیلنج کرتا ہوں آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کی ضمانت ضبط ہو گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو پچھلے پانچ سالوں سے گھر بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم آئندہ انتخابات میں سندھ بھی لیں گے اور خیبرپختونخواہ میں بھی کامیابی حاصل کرینگے ۔