رحیم یار خان ‘ آشنا نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں ملازمہ وارڈ آیا کو چھریوں کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا

 
0
528

قاتل منیر نامی شخص شمیم بی بی پر تشدد کرتا رہا اور کوٹھی میں لے جا کر قتل کرنا چاہتا تھا مگر شمیم بی بی کے اندر جانے سے انکار پر اسے سٹرک پر ہی قتل کر دیا
رحیم یار خان جولائی 10(ٹی این ایس): آشنا نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں ملازمہ وارڈ آیا کو چھریوں کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ منیر احمد نامی شخص نے شمیم بی بی نامی خاتون کو شادی سے انکار پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا. قاتل شمیم بی بی کو قتل کرنے سے قبل شیخ زید ہسپتال سے لے کر کوٹھی پر آیا تھا اور خاتون کو ذبردستی کوٹھی کے اندر لے جانا چاہتا تھا۔قاتل منیر نامی شخص شمیم بی بی پر تشدد کرتا رہا اور کوٹھی میں لے جا کر قتل کرنا چاہتا تھا مگر شمیم بی بی کے اندر جانے سے انکار پر اسے سٹرک پر ہی قتل کر دیا۔قاتل ملزم منیر قتل کے بعد موقع واردات سے بآسانی فرار ہوگیا۔ قاتل مسلسل وار کرتا رہا اور راہ چلتے لوگ موٹر سائیکل پر سوار موقعہ واردات پر موٹرسائیکل روک روک کر قتل کی واردات ہوتے دیکھتے رہے۔قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص شمیم بی بی کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے جس نے خود فون کرکے اپنے قریبی دوست کو قتل سے متعلق خود بتایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔