اسلام آباد ،چار سیکورٹی گارڈ پراسرار طور پر قتل

 
0
407

اسلام آباد جولائی 12(ٹی این ایس)بنگیال تھانہ کورال اسلام آباد کی حدود میں چار گارڈ پراسرار طور پر قتل کر دئیے گئے،پولیس نے قتل کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ۔واضح رہے کہ اس علاقے میں زمیں کے تنازعات کی وجہ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اپنے رقبے پر گارڈز رکھے ہوتے ہیں ۔پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے ساری صورت حال تفتیش کے بعد ہی پتا چل سکے گئی چوہرے قتل کی واردات کے بعد عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔