منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی دراصل ان کو ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے،الیکشن کمیشن 

 
0
315

اسلام آباد جولائی 12(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی دراصل ان کو ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے تاکہ وہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی بھی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا خلاف استعمال نہ کر سکیں ،واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن جس کے تحت ملک بھرکے بلدیاتی اداروں کے منتخب عہدیداروں کو 25جولائی2018تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔لہذا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 18کے تحت ان پر کسی بھی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت و معاونت پر پابندی بدستور قائم ہے۔