کراچی: تیموریہ میں ٹارکٹ کلر اور منشیات فروش گرفتار

 
0
314

کراچی ، جولائی 16 (ٹی این ایس): شہر قائد کے  علاقہ تیموریہ  میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  ایک ٹارگٹ کلر  اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت افضل بھٹی اور کامران ظفر کے طور  ہوئے ہے۔  تیموریہ پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک کلو چرس اور اسلحہ برآمد  ہوا۔

ٹارگٹ کلر جس کا تعلق  ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے ،نے دو افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرنے کا اعترا ف کر لیا۔  ٹارگٹ کلر نے ناگن چورنگی کمال پیٹرول پمپ پر دو افراد کو ٹارگٹ کیا ،

ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا  گیاہے۔