پولیس اور پاکستان رینجرز کی کاروائیاں چھ  جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار

 
0
294

جامشورو، جولائی 16 (ٹی این ایس): پولیس اور پاکستان رینجرز کی کوٹری شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیاں، گاؤں نصیر خان کورکانی سے 06 ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ٬ چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی مقدار میں شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو پولیس اور پاکستان رینجرز  نے کوٹری شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان حسین بخش کورکانی، فرید خان کورکانی، واحد بخش کورکانی، غلام محمد کورکانی، علی نواز کورکانی, اور علی انور کورکانی کو  گرفتار کرلیا ہے  جن کے قبضے سے 1 شاٹ گن، 1 رپیٹر، 5 موٹر سائیکلیں اور 50 لیٹر سے زائد کچی شراب برآمد ہوئی ۔

پولیس نے دوسری کارروائی میں دوران گشت روپوش ملزم حسین بخش کورکانی کو گرفتار کر لیا۔    گرفتار ملزم کوٹری پولیس اسٹیشن کے مقدمے میں روپوش تھا۔