عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد دیں جو راولپنڈی کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں، عوامی لیگ  کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک

 
0
397

راولپنڈی، جولائی 16 (ٹی این ایس):..پاکستان عوامی لیگ کے راولپنڈی سے نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی ناا ہل قیادت کیوجہ  سے   نوجوان نسل بیروزگاری اور غربت کے با عث  منفی سر گرمیوں  میں ملوث ہوکر جہاز بن چکی ہے ،اکال گڑھ ،ورکشاپی محلہ اور مضافات کے علاقوں میں منشیات بحالی مرکز قائم کیے جائیں گے  تعلیم ،صحت ،روزگار اور سماجی انصاف کے لیے  نوجوان اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں، تھانہ کچہری اور قبضہ مافیا،فرقہ بندی ،جھوٹ ،منافقت ، کی سیاست  عوام پچیس جولائی کو نالہ لئی میں پھینک دیں گے۔

اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد دیں جو راولپنڈی کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں اس لیے راولپنڈی کا کوئی عوامی منصوبہ کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا۔،ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کےدوران   نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا راولپنڈی سے  تھانہ ،کچہری کلچر کے خاتمہ کیلئے  عوامی طاقت کی ضرورت ھے جھوٹے مقدمات  اور قبضہ مافیاکی مدد سے سیاست کرنے والوں  کے انجام کا وقت قریب آ پہنچا ھے  عوام ایسے نمایندوں کو  مسترد کر دیں جنہوں نے گندی سیاست سے راولپنڈی کی عوام کو ہمیشہ پسماندگی میں رکھا ، اصغر علی مبارک نے کہاکہ راولپنڈی میں بیروزگاری پاکستان کے دیگر شہروں سے زیادہ ھے   نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا ھے کہ  کسی سیاسی جماعت کے پاس سماجی انصاف کا حل موجود نہیں ہے جبکہ پاکستان عوامی لیگ کے منشور میں سماجی انصاف سر فہرست ہے ، عوامی ایشوز پر سیاست کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔