اماراتی خاتون وزیر کا صدر شی جین پنگ کا چینی زبان میں پرتپاک خیر مقدم

 
0
436

بیجنگ جولائی 21 (ٹی این ایس) چین کے صدر شی جین پنگ کے متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ابو ظہبی پہنچنے پر امارات کی خاتون وزیر مْملکت برائے نوجواناں شما المزروعی نے چینی زبان میں معزز کو خوش آمدید کہا،اماراتی اخبارکے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر ابو ظبی پہنچے۔

ان کے ہمراہ خاتون اوّل لیڈی پنگ لی یوآن اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی یو اے ای کے دورے پر آیا ہے۔یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابو ظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔