لیبیا نے مہاجرین مراکز کے قیام کا یورپی منصوبہ مسترد کر دیا

 
0
398

مغربی یورپی ممالک کا رخ کرنے سے روکنے والے مہاجرین کو اپنی سرزمین پر نہیں ٹھہراسکتے،وزیراعظم فائزالسراج
طرابلس جولائی 21(ٹی این ایس)لیبیا کے وزیراعظم فائز السراج نے یورپی یونین کے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت تجویز دی گئی تھی کہ سیاسی پناہ کے

درخواست گزاروں کو یورپ پہنچنے سے روکنے کے لیے لیبیا ہی میں مہاجرین کے مراکز قائم کیے جانا چاہئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق فائز السراج نے کہا کہ مہاجرین کو مغربی یورپی ممالک کا رخ کرنے سے روکنے کے لیے ان کا ملک اپنی سرزمین پر مہاجر مراکز قائم نہیں کرے گا اور اس سلسلے میں مالی اعانت بھی نہیں لے گا۔اٹلی تارکین وطن کے بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے

اور اسی تناظر میں اٹلی میں حال ہی میں قائم ہونے والی انتہائی دائیں بازوں کی جماعتوں پر مبنی مہاجرین مخالف حکومت بحیرہء روم کے ذریعے اطالوی ساحلوں کا رخ کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے انتہائی سخت موقف اپنا رہی ہے