سیشن کورٹ میں نگران وزیراعلی پنجاب کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر

 
0
378

لاہور21جولائی( ٹی این ایس)سابق وزیر تعلیم رانامشہود احمد نے سیشن کورٹ میں نگران وزیراعلی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران وزیر اعلی (ن) لیگ کی الیکشن مہم کو متاثر کر رہے ہیں، ان کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں درخواست بھی دی ہے۔سابق وزیر تعلیم نے استدعا کی کہ عدالت نگران وزیراعلی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔عدالت نے پولیس سے یکم اگست کو جواب طلب کرلیا۔