عمران خان سے اسد عمر کی ملاقات ،انتخابی مہم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا 

 
0
577

پی ٹی آئی (آکل)کراچی میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کر یگی ، تیاریاں جاری
لاہور21جولائی(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ملاقات کی جس میں انتخابی مہم اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کل ( اتور) کے روز کراچی میں مزار قائد پر انتخابی جلسے کا انعقاد کرے گی جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ مقامی قیادت کی جانب سے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔