سرچ آپریشن اٹک، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں کیے گئے ‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی/لاہور 21جولائی(ٹی این ایس) پنجاب رینجرز نے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر کئی شہروں میں سرچ آپریشنز کیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن اٹک، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں کیے گئے جن میں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔