ایفی ڈرین کوٹہ کیس ، حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا

 
0
3464

راولپنڈی جولائی 21(ٹی این ایس) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی سمیت 8 ملزمان کا ٹرائل مکمل کرلیا گیا، فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔اس وقت عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما بھی موجود ہیں،زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے زیب النساء موجودہ صورتحال دیکھ کر آبدیدہ ہو گئی،زرائع کےمطابق فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں ‏تفتیشی انسپکٹرامتیازحسین حنیف عباسی کوگرفتارکریں گے‏۔حنیف عباسی کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔