مسلم لیگ ن  کے دن ہی پھرے ہوئے ہیں، لیگی رہنما ممتاز خالد نے 2006 میں تحفے میں دینے والا صوبائی سیکرٹریٹ واپس لے

 
0
372

لاہور، جولائی  22 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کو 2006 میں تحفے میں ملنے والا صوبائی سیکرٹریٹ تحفہ دینے والے نے واپس لے لیا۔نجی نیوز چینل سٹی 42 کے مطابق میاں برادران کے دور جلاوطنی 2006 میں لیگی رہنما ممتاز خالد نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذاتی پراپرٹی بی 52 مسلم ٹاون کو پارٹی کی صوبائی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دیا تھا ۔ طویل عرصے تک سیاسی رونق میلہ دیکھنے والے بی 52 پر گزشتہ رات ممتاز خالد نے دوبارہ سے قبضہ کرلیا۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ ممتاز خالد کے حالات خراب ہو ئے، کچھ پارٹی سے امیدوں پر پوری نہ ہونے پر اختلافات ہوئے اور پھر دیرینہ پارٹی رکن نے ناراضگی کو بہانہ بنایا اور بی 52 پر چڑھائی کردی۔