اسلام آباد جولائی 23(ٹی این ایس)چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کنگری خیرپور کے پیپلز پارٹی کارکن یاسر کلھوڑ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس سندھ سے یاسر کلھوڑ کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔
۔پیر کے روز جاری اپنے ایک بیان میں رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس شہید یاسر کلھوڑ اور دیگر زخمیوں پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ و سندھ پولیس واقعے کی رپورٹ ہفتے کے اندر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پیش کرے۔ شرپسند عناصر سیاسی کارکنان پر حملے کرکے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ الیکشن کے دوران ایسے واقعات نہایت مضر اثرات کے پیش خیمہ ہو تے ہیں۔