منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 
0
501

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور نے ضمانت کے لئے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بنچ سے رجوع کرلیاہے۔

پیرکوفاروق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائر کی۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کو مفرور قرار دیا تھا۔یاد رہے کراچی کی عدالت میں حسین لوائی اور دیگر کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا۔

مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کا نام 19 ویں اور 20 ویں نمبر پر ہے۔