کراچی،پی ایس 93 کے پریزائیڈنگ افسر گرفتار

 
0
377

وحید اللہ ڈی ایم سی میں 16 گریڈ کا افسر ہے جسے پی ایس 93 پر پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا
کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کراچی میں پی ایس 93 کے پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ کو اپنی جگہ ساتھی کو ڈیوٹی پر بھیجنے پر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق وحید اللہ ڈی ایم سی میں 16 گریڈ کا افسر ہے جسے کو پی ایس 93 پر پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم وحید اللہ نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا۔پولیس کے مطابق

زبیر نامی شخص انتخابی ڈیوٹی کے لیے اریٹرننگ افسر کے رو برو پیش ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومروکے مطابق پریذائڈنگ افسر وحیداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سالڈ ڈی ایم سی ویسٹ ہے، وحیداللہ کو پی ایس 93 کے لیے پریذائڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا،وحیداللہ نے نورعالم کے نام سے متبادل ڈیوٹی کے لیے درخواست دی، نور عالم کو درخواست دے کر زبیر نامی شخص کو پریذائڈنگ افسر بنا کر آر او کے پاس بھیج دیا، آر او کے سامنے زبیر نے جعلی ہونے کا راز فاش کردیا۔ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر نے فوری طور پر پولیس کو جعلسازی کی اطلاع دی۔ جعلی پریذائڈنگ افسر زبیر موقع سے فرار ہوگیا۔ عدالتی احکامات پر ملزم وحیداللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے