کراچی،حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 
0
311

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے حسین لوائی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔پیرکومنی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کی درخواست ضمانت کی سماعت بینک کورٹ میں ہوئی۔بینکنگ عدالت نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے آج(منگل)تک ملتوی کر دی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسین لوائی و دیگر پر 7 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، کیس میں ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔