کینسر سے بچاؤ،رات کے کھانے اور سونے میں وقفہ لازمی کرین، ماہرین

 
0
352

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)چھاتی اور پراسٹیٹ کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے رات کے کھانے اور سونے کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کا وقفہ لازمی ہے۔بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کی تازہ تحقیق کے مطابق جو لوگ رات کا کھانا 9 بجے سے پہلے کھاتے ہیں یا پھر سونے سے دو گھنٹے پہلے کھاتے ہیں ، ان میں چھاتی یا پراسٹیٹ کینسر کا خطرہ 20 فیصد کم پایا گیا ہے ۔کینسر کے خطرے اور کھانے کے اوقات کے درمیان تعلق پر مبنی یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے ۔ماہرین کے مطابق کہ اس کے نتائج امراض سے بچاو کی کوششوں کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔