کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 زخمی ملزمان سمیت5 گرفتار

 
0
364

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں2 زخمی ملزمان سمیت5 کو گرفتار کرلیا گیا ، عائشہ منزل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ملیر کینٹ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا۔اتحاد ٹاؤن کے کاٹیج ایریا میں پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی

کہ موٹرسائیکل سوار2 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر تعاقب کیا۔پولیس کے روکنے اور تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان قیصر اور گل محمد کو زخمی حالت میں اسلحے اورموٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔پی آئی بی سے بھی پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جو منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، ملزمان میں سجاد، عامر اور بلال شامل ہیں جن سے اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے۔ملیر کینٹ، چیک پوسٹ نمبر پانچ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 20سالہ ساجد زخمی ہوگیا۔ادھر عائشہ منزل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے۔