کراچی کے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگ گئی

 
0
392

آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود اہم ترین ریکارڈ جل گیا،فائر بریگیڈ حکام
کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)کراچی میں الیکشن 2018 کے لیے پولنگ اسٹیشن بنائے جانے والے ایک نجی اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود اہم ترین ریکارڈ جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں قائم نجی اسکول میں آگ لگنے کے وقت عمارت خالی تھی۔ آگ نے پرنسپل آفس اور اسکول کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پایا گیا۔آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود اہم ریکارڈ بھی جل گیا، واضح رہے کہ اسکول کو الیکشن 2018 کے لیے پولنگ اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے۔