پاکستان میں ایک سال کے اندر 2.07 کروڑ ڈالر کا 509 کلو گرام سونا درآمدکیاگیا

 
0
342

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس)پاکستان میں سونے کے درآمدی بل میں 24.28 فیصد اور حجم میں 15.68 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017 سے جون 2018 تک 2کروڑ7 لاکھ 13ہزار ڈالر کا 509کلوگرام سونا درآمد کیاگیا جبکہ مالی سال 2016-17 میں 1 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا 440 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، اس طرح سونے کے درآمدی حجم میں 69کلو گرام اور مالیت میں 40لاکھ46 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔