کون پارٹی سربراہ کہاں ووٹ کاسٹ کرے گا ؟

 
0
535

اسلام آباد جولائی 24(ٹی این ایس): الیکشن 2018 تمام پارٹی کے سربراہان کہاں ووٹ کاسٹ کریں گے اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق صدر مملکت پاکستان ممنون حسین حق رائے دہی کراچی میں استعمال کریں گے؛چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حلقہ این اے 53 بنی گالہ اسلام آباد میں ووٹ پول کریں گے؛صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف حلقہ این اے 132 ماڈل ٹاون لاہور میں ووٹ پول کریں گے؛ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری حلقہ این اے 213 نواب شاہ میں ووٹ دالیں گے؛چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری حلقہ این اے200 نوڈیرو میں ووٹ پول کریں گے؛مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین حلقہ این اے 69 گجرات سٹی میں ووٹ ڈالیں گے؛سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاو حلقہ این اے 23 چارسدہ گاوں تنگی میں ووٹ پول کریں گے؛سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان حلقہ این اے 38 ڈی آئی خان عبدالخیل میں ووٹ ڈالیں گے؛ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار حلقہ این اے 245 پی آئی بی کالونی میں ووٹ ڈالیں گے؛ ؛مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثارابائی حلقہ این اے 63 چکری میں ووٹ ڈالیں گے؛عوامی نشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی چارسدہ ولی باغ میں ووٹ پول کریں گے ؛امیر جماعت اسلامی سراج الحق حلقہ این اے 7 لوئر دیر کے گاوں ثمر باغ میں ووٹ دالیں گے؛ نوازشریف،مریم نواز اور کپیٹن ر صفدر اڈیالہ جیل میں ووٹ پول نہیں کرسکیں گے؛ق لیگ کےرہنماء چوہدری پرویزالہی حلقہ این اے 69 گجرات سٹی میں ووٹ پول کریں گے؛پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق بہاولنگرکے علاقے ہارون آباد میں ووٹ ڈالیں گے؛شاہ محمود ملتان اور جہانگیر ترین حلقہ این اے 161 لودھراں میں ووٹ پول دیں گے,ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری حلقہ این اے 66 جہلم کے گاوں لدھڑ میں ووٹ ڈالیں گے۔شیخ رشید حلقہ 60 میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے تاہم سپریم کورٹ اس حلقے میں الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اج سنائے گی۔