لکی مروت: کار کیساتھ تصادم میں  تین موٹر سائیکل سوار نوجوان جان بحق

 
0
471

لکی مروت، جولائی 25(ٹی این ایس): درہ تنگ روڈ پر چوکی جھنڈ کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم  کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوان جان بحق ہوگئے۔

جان بحق ہونے والوں کی شناخت  بازید،نعمت اللہ اور نعمان کے بطور ہوئی ہے اور ان  کا تعلق لکی مروت کے علاقے لنڈ احمد خیل سےتھا۔

تینوں جان بحق نوجوانان کی میتیں  سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔