مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید 

 
0
275

فوجی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں
سرینگر25جولائی(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اسلام آبادقصبے میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے قصبے میں لال چوک کے علاقے مہمان محلہ میں دھماکہ خیز مواد اور شدید فائرنگ کے ذریعے ایک مکان کو تباہ کردیا جس کے ملبے سے بلال احمد اور عابد حسین بٹ نامی دونوجوانوں کی میتیں ملی ہیں۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ صبح سے ہی شدید فائرنگ اوردھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں اور جس سے جنوبی کشمیر کے ضلع کے علاقے لال چوک کے لوگوں میں شدید خوف پایا جاتا تھا ۔ فوجی کارروائی کے دوران کشمیری نوجوانوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ادھر بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں بدھ کی صبح بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی ۔ بھارتی فوج کے ایک عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے بھارتی فورسز پر فائرنگ کی ، جس کے بعد علاقے میں کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندے مارے گئے ۔ مزید تفصیل کا انتظار ہے ۔