پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، شاہ محمود قریشی

 
0
395

اسلام آباد 26جولائی(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، عمران خان کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن 2018کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج کی موجودگی میں پولنگ کے عمل سے مثبت پیغام گیا، پولنگ اسٹیشنز سے مثبت رحجان دکھائی دے رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے اور ملک کی خدمت کا موقع دے گا، پنجاب اور کے پی میں صورتحال بہت مثبت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں، ان کی گفتگو پر قوم نے توجہ دی ہے، پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن رہی ہے، پورا دن پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہا، الزام اور قیاس آرائیوں میں بات نہیں کرسکتا۔