اسلام آباد، لیگی امیدوارانجم عقیل خان نے دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کردی

 
0
377

اسلام آباد26جولائی(ٹی این ایس) اسلام آباد کے حلقہ این اے 54کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کےامیدوار انجم عقیل خان نے دھاندلی سے متعلق درخواست دائر کردی ہے جس میں انھوں نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے شکایت کی ہے کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے عمل سے دور رکھا جارہا ہے ۔

انھوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے ایجنٹس کویا تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا یا اندر ہی کسی الگ مقام پر بٹھایا گیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ گرلز پرائمری سکول ڈھوک سلمان میں میرے مرد اور خواتین پولنگ ایجنٹس کو ایک الگ کمرے میں بند کردیا گیا جن کو میں نے خود جاکر بازیاب کروایا، جبکہ اس دوران میڈیا نمائندگان کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا۔ بازیاب کروائے گئے افراد اتنے خوفزدہ تھے کہ وہ کسی سے کوئی بھی بات کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔