کپیل دیو کی عمران خان کووزیراعظم بننےکی پیشگی مبارک باد

 
0
8366

ممبئی 26جولائی (ٹی این ایس)بھارت کے لیجنڈ کرکٹراورسابق کپتان کپل دیو نےعمران خان کووزیراعظم بننےکی پیشگی مبارک باد دی ہے اورامید ظاہرکی ہےکہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوئے تو خوشی ہوگی۔

عمران خان کےنام اپنے پیغام میں کپیل دیو نےکہاہےکہ کھلاڑی کا وزیراعظم کے عہدے تک پہنچنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، امید کرتا ہوں کہ عمران کےوزیراعظم بننےسےپاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوئےتوبےحدخوشی ہوگی۔کپل دیونے کہاکہ عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سابق بھارتی کپتان کاکہناتھاکہ عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا،اب بھی ہے۔کپل دیو نےمزید کہاکہ تمام ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سےعمران خان کو مبارکباد دیتاہوں۔