کراچی، ووٹرز نے پرامن اورآزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،ڈی سی سعدیہ جعفر

 
0
576

کراچی26جولائی(ٹی این ایس)کراچی کے ضلع غربی کی ڈسٹرکٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018میں ووٹرز نے ضلع کی تمام پولنگ اسٹیشنز میں پرامن، آزادانہ اور شفاف ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر 1202 پولنگ اسٹیشنز میں سے 237 کو حساس قرار دیا گیا تھا، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے ، جبکہ ووٹرز کو آزادانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل یقینی بنانے کے لئے اعتماد میں لیا گیا تھا۔