عمران خان کی کابینہ کے10 اہم ارکان کے نام سامنے آگئے

 
0
359

اسلام آباد26 جولائی (ٹی این ایس)عام انتخابات 2018میں کامیابی کے بعدپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کابینہ کے 10اہم ارکان سامنے آگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت سازی اور کابینہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا ، قومی اسمبلی اسپیکر کے لیے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ زرتاج گل وزیر یا کسی اتحادی رہنما کو ملنے کا امکان جبکہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کےلیے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ کہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کا اعلان تو عمران خان پہلے سے کر چکے ہیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے تاہم وزارت ریلوے شیخ رشید کو مل سکتی ہے،ساتھ ہی شیریں مزاری وزیر دفاع اور فواد چوہدری وزیر اطلاعات بن سکتے ہیں۔وزیر اعظم بننے کے بعدعمران خان کی متوقع کابینہ 18 سے20ارکان پر مشتمل ہوگی۔
عمران خان کی کابینہ کے لیے دیگر زیر غور ناموں میں مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور، سینیٹر اعظم سواتی، غلام سرور خان، رمیش کمار، عامر لیاقت اور شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔