بڑا اپ سیٹ، بلاول اپنی جماعت کے گڈھ لیاری سے ہار گئے

 
0
306

کراچی ، جولائی 26(ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو رزرداری لیار ی سے بری طرح ہار گئے ہیں ، یہ ایک بڑا اپ سیٹ ہے یہ سیٹ ہمیشہ پیپلز پارٹی جیتتی رہی ہے ۔

نتائج کے مطابق بلاول بھٹو انتخابی دوڑ میں دوسرے نمبر پر بھی نہیں آئے اور مجموعی طور پر ووٹ حاصل کرنے میں انہوں نے تیسرا نمبر حاصل کیاہے ۔ اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔واضح رہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق اس حلقے میں بلاول بھٹو کی شکست میں ماہی گیروں نے اہم کردار ادا کیاہے جن کو اپنے حقوق کی پامالی کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے شکایات تھیں۔