ملکی تاریخ میں شفاف انتخابات پہلی بار ہوئےہیں، چودھری شجاعت حسین

 
0
289

گجرات 26جولائی (ٹی این ایس)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسا شفاف الیکشن پہلی بار ہوا ہے، یہ الیکشن پاک فوج کے حق میں ریفرنڈم تھا۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ چودھری پرویز الہی اور چودھری حسین الہی نے 40،40ہزار لیڈ حاصل کی ہے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے بھی صحافیوں سے گفتگو کی اورکہا کہ شریف برادران نے نے گجرات سے دشمنی کی تھی، عوام نے ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھارت نواز تھے اس لیے عوام نے ان کے خلاف فیصلہ دیا، عوام کا جذبہ اسی طرح قائم رہا تو کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکےگا۔