بھارت، مسافر طیارے سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

 
0
526

اسلام آباد26 جولائی (ٹی این ایس)بھارت میں ملائیشین ایئر لائن طیارے کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بچے کی لاش ملنے کے بعد ایک خاتون کو بچے کی ماں ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے، نوزائیدہ بچے کی لاش نئی دلی میں لینڈ کرنے سے قبل طیارے کے ٹوائلٹ سےملی۔بتایا جارہا ہے کہ بچے کی پیدائش دوران سفر ہوئی ، مشتبہ خاتون کو طیارے میں سوار تمام خواتین سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار خاتون گوہاٹی سے طیارے میں سوار ہوئی تاہم خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔